QR CodeQR Code

پاراچنار، انجمن حسینیہ کے نئے اراکین کی حلف برداری

19 Jan 2019 20:17

امام جمعہ والجماعت جناب شیخ فدا حسین مظاہری نے انجمن حسینیہ پاراچنار کے نئے 25 اراکین اور نئے سیکرٹری کا اعلان کرکے ان سے آج جمعہ کے خطبہ کے بعد حلف لیا۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن حسینیہ پاراچنار کے سیکرٹری حاجی نور محمد نیز 33 اراکین نے تین سال قوم کی خدمت کرنے کے بعد آج اپنا سیشن پورا کرکے قوم سے ایک اچھے ماحول میں رخصت لی، اور امام جمعہ والجماعت جناب شیخ فدا حسین مظاہری نے انجمن حسینیہ پاراچنار کے نئے 25 اراکین اور نئے سیکرٹری کا اعلان کرکے ان سے آج جمعہ کے خطبہ کے بعد حلف لیا۔ انجمن کے نئے سیکرٹری حاجی سردار حسین کا تعلق لوئر کے علاقے ٹوپکی کے غنڈی خیل قبیلے سے ہے اور اتحاد و اتفاق کے علمبردار نیز ایک بہادر شخصیت کے مالک ہیں۔ آج خطبات جمعہ کے دوران پیش امام شیخ فدا حسین مظاہری نے انجمن کے پرانے ذمہ داران کی خدمات کو سراہا اور انجمن نئے اراکین کو قوم کی صحیح طریقے سے نمائندگی کرنے نیز قومی اتفاق و اتحاد کو عملی جامہ پہنانے کی سفارش کی۔ انہوں نے نئے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ قوم کے مشران اور کشران کو اپنے ساتھ ملا کر چلیں۔


خبر کا کوڈ: 773034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/773034/1/پاراچنار-انجمن-حسینیہ-کے-نئے-اراکین-کی-حلف-برداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org