QR CodeQR Code

جی بی کے آئینی حقوق پر آل پارٹیز کانفرنس

21 Jan 2019 00:27

اے پی سی نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا، یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ جی بی کو متنازعہ حیثیت کے مطابق تمام حقوق دیئے جائیں اور خطے میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن، عوامی ایکشن کمیٹی اور جی بی ایورنیس فورم کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین حافظ سلطان رئیس، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل آغا سید علی رضوی، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع، سپریم کونسل گلگت بلتستان کے چیئرمین ڈاکٹر غلام عباس، تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما جسٹس (ر) سید جعفر شاہ، آمنہ انصاری، گلگت بلتستان ایورنیس فورم کے ترجمان انجینئر شبیر حسین سمیت گلگت بلتستان یوتھ فورم، تحریک اسلامی پاکستان، اپوزیشن اتحاد گلگت بلتستان، جی بی جمہوری اتحاد، مرکزی امامیہ کونسل، گلگت بلتستان سٹوڈنٹ فیڈریشن۔ گلگت بلتستان یوتھ الائنس، گلگت بلتستان بار کونسل سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اے پی سی نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا، یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ جی بی کو متنازعہ حیثیت کے مطابق تمام حقوق دیئے جائیں اور خطے میں سٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 773213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/773213/1/جی-بی-کے-ا-ئینی-حقوق-پر-ا-ل-پارٹیز-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org