QR CodeQR Code

ملتان، سانحہ ساہیوال کیخلاف وکلاء کا احتجاج

22 Jan 2019 19:27

وکلا رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پولیس اور ریاستی بربریت کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، صرف مذمت یا مقتولین سے اظہار ہمدردی اور حکومت کیطرف سے معصوم بچوں کی کفالت کے اعلانات کافی نہیں ہیں، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ مقتولین اور پاکستان کے شہریوں کیساتھ ایک بھونڈا مذاق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز ساہیوال میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے خلاف جنوبی پنجاب بھر میں وکلا نے عدالتوں کی ہڑتال شروع کی ہے، ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے ساہیوال واقعہ کے خلاف ہڑتال کی ہے، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں، جس کے باعث بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے، اس ضمن میں پنجاب بار کونسل کی کال پر ساہیوال میں پیش آنے والے واقعہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ملتان نے مکمل ہڑتال کی جبکہ ہائیکورٹ بار ملتان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ارجنٹ مقدمات کے بعد ہڑتال کی ہے، بعدازاں صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان ناظم خان اور جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری نے ڈسٹرکٹ بار ملتان کے زیراہتمام سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے تعزیتی و احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال پولیس اور ریاستی بربریت کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔


خبر کا کوڈ: 773582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/773582/1/ملتان-سانحہ-ساہیوال-کیخلاف-وکلاء-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org