QR CodeQR Code

شیخ جوہری کی رہائی کے مناظر

23 Jan 2019 15:33

یادگار چوک پر استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسن جوہری نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں قومی جدوجہد کرتے ہوئے جیل گیا، جس کی واضح دلیل یہ ہے کہ مجھے یادگار شہداء سے گرفتار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان یوتھ الائنس کے چیئرمین اور عالم دین شیخ حسن جوہری کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، رہائی کے بعد استقبال کیلئے عوام کا سمندر امڈ آیا، جیل سے یادگار چوک تک جگہ جگہ ہزاروں افراد نے شیخ جوہری کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، یادگار چوک پر بہت بڑا استقبالیہ جلسہ منعقدہ ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، یادگار چوک پر استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسن جوہری نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں قومی جدوجہد کرتے ہوئے جیل گیا، جس کی واضح دلیل یہ ہے کہ مجھے یادگار شہداء سے گرفتار کیا گیا، کرپشن میں ملوث افراد، منشیات فروشوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کو گھروں اور دفتروں سے چھاپے مار کر گرفتار کیا جاتا ہے، لیکن مجھے اسی یادگار سے گرفتار کیا گیا، جہاں میں ہمیشہ حقوق کیلئے آواز بلند کرتا رہا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 773773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/773773/1/شیخ-جوہری-کی-رہائی-کے-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org