QR CodeQR Code

کراچی، آل شیعہ پارٹیز پریس کانفرنس

25 Jan 2019 03:08

ایم ڈبلیو ایم کے تحت کانفرنس سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں شیعہ اکابرین کا قتل ہونا اور شیعہ جوانوں کا ہی لاپتہ ہونا قابل مذمت اور باعث تشویش ہے، ہم لاشیں بھی اٹھا رہے ہیں اور اپنے لاپتہ جوانوں کو تلاش بھی کر رہے ہیں، تین چار برسوں میں ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ہونے والے ریاستی اقدامات قابل تحسین ہیں، لیکن ان اقدامات کے پیچھے قاتل و مقتول کا فرق ختم کرنا غیر منطقی اقدام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام شہر قائد میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آل شیعہ پارٹیز پریس کانفرنس کا انعقاد صوبائی سیکریٹریٹ کلیٹن گارڈن، سولجر بازار میں کیا گیا، اے پی سی میں جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری، ہیت آئمہ مساجد علما امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی، امامیہ آگنائزیشن کراچی ریجن کے صدر ضیاء الحسن، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنماء علی رضا رضوی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ ملک عباس، ناصر حسینی، میر تقی ظفر، احسن عباس سمیت دیگر شیعہ رہنما و عمائدین نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 774096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/774096/1/کراچی-ا-ل-شیعہ-پارٹیز-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org