QR CodeQR Code

لاہور، مجلس عاملہ، کابینہ کی منظوری

25 Jan 2019 17:14

اجلاس کے دوسرے روز مرکزی صدر قاسم شمسی کی جانب سے کابینہ کیلئے نامزد کیے گئے امامیہ طلبہ سے نظریاتی، تنظیمی، دینی اور تعلیمی حوالوں سے سخت اور تیکھے سوالات پوچھے، زبردست بحث و تمحیص کے بعد باری باری کابینہ کے ناموں کی منظوری دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا سال رواں میں پہلا اجلاس لاہور میں جاری ہے، اجلاس کے دوسرے روز مرکزی صدر قاسم شمسی کی جانب سے مرکزی فنانس سیکرٹری اور مرکزی نائب صدر کیلئے سیماب حیدر اور ضامن علی کے نام مجلس عاملہ کے سامنے پیش کیے گئے۔ سیشن میں اراکین عاملہ کی جانب سے مرکزی کابینہ کیلئے پیش کیے گئے امامیہ طلبہ سے نظریاتی، تنظیمی، دینی اور تعلیمی حوالوں سے سخت اور تیکھے سوالات پوچھے، زبردست بحث و تمحیص کے بعد باری باری کابینہ کے ناموں کی منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ مجلس عاملہ آئی ایس او پاکستان اعلیٰ اختیاراتی ادارہ ہے، جو تنظیم سے متعلق اہم فیصلے لینے کا مجاز ہے، یہ اجلاس اتوار تک جاری رہیگا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، شمالی علاقہ جات اور کشمیر کے تمام ڈویژنز سے نمائندگان اور ڈویژنل صدور شریک ہیں۔ مذکورہ سیشن میں آئی ایس او کے سابق سینئر رکن انوار حیدر علوی بھی شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 774168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/774168/1/لاہور-مجلس-عاملہ-کابینہ-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org