0
Saturday 26 Jan 2019 23:52

لاہور، اجلاس عاملہ کا تیسرا روز

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس لاہور میں جاری ہے۔ نئے تنظیمی سال کے پہلے اجلاس عاملہ کے تیسرے روز مرکزی صدر قاسم شمسی نے نئی مرکزی کابینہ کے ارکان سے انکی ذمہ داریوں کا حلف لیا۔ اجلاس کے شرکاء سے علامہ اسد نقوی نے ولایت فقیہہ اور سید عارف نقوی نے علامہ اقبال اور نوجوان کے موضوع پر گفتگو کی۔ اجلاس میں ملک بھر کی تمام ڈویژن کے اراکین عاملہ نے شریک ہیں۔ اجلاس میں اراکین عاملہ نے کثرت رائے سے نئے مرکزی کابینہ کی منظوری دی جبکہ مرکزی صدر قاسم شمسی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ مرکزی نائب صدر علی ضامن، سینیئر مرکزی نائب صدر عدیل شجاع، جنرل سیکرٹری عارف حسین، سیکرٹری تعلیم طاہر حسین، انچارج محبین فہیم جواد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہنشاہ نقوی، نشرواشاعت سیکرٹری علی اشتر، فنانس سیکرٹری سیماب حیدر، سیکرٹری اطلاعات جلال حیدر، امامیہ چیف سکاوٹ زاہد مہدی منتخب ہوئے۔ اس موقع پر مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جامعات میں سیکولر طبقات طاقتور ہو چکے ہیں اور طلبا کو دینی تعلیمات سے دور کر رہے ہیں۔ اسلام کے حقیقی چہرے سے روشناس کروانا ہماری دینی و اخلاقی فریضہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 774463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش