QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم سندھ کی شوریٰ کا اجلاس

28 Jan 2019 00:18

اجلاس میں صوبائی کابینہ اور تمام اضلاع کی جانب سے سالانہ تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کی شوریٰ کا 2 روزہ اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ہالا میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل، اراکین صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔ شوریٰ کے اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی سید مہدی عابدی، مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ اور تمام اضلاع کی جانب سے سالانہ تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض صوبائی سیکریٹری امور تنظیم سازی منور جعفری نے انجام دیئے۔


خبر کا کوڈ: 774640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/774640/1/ایم-ڈبلیو-سندھ-کی-شوری-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org