QR CodeQR Code

بہاولپور، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

5 Feb 2019 00:34

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر دو جسم ایک جان ہیں، جب تک ہمارے جسموں میں خون کا ایک بھی قطرہ موجود ہے، ہم اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بہاولپورکے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خواتین اور بچوں کی یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، ریلی مسجد الحق سے فرید گیٹ تک نکالی گئی، ریلی میں خواتین اور بچوں نے کشمیر بنے گا، پاکستان اور کشمیر کو آزاد کرو کے نعرے  لگائے، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی سے ہی نامکمل پاکستان کا ایجنڈہ مکمل ہوگا، 70 سال سے کشمیر اپنی آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہے، کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر عالمی طاقتیں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر دو جسم ایک جان ہیں، جب تک ہمارے جسموں میں خون کا ایک بھی قطرہ موجود ہے، ہم اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، کشمیری عوام بھی دنیا کی دیگر قوموں کی طرح ایک آزاد فضا میں سانس لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 776164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/776164/1/بہاولپور-کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org