QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، یوم یکجہتی کشمیر

5 Feb 2019 21:20

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان کا ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آج مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے، بھارتی فوج نے 10 ہزار کشمیری نوجوان دوران حراست شہید کردیئے ہیں، بھارتی جرنیلوں کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات چلنے چاہیئں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ خیبر پختونخوا میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں نکالیں اور تقریبات بھی منعقد ہوئی۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی نکالی، ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان کررہے تھے۔ مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آج مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے، بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے 10 ہزار کشمیری نوجوان دوران حراست شہید کردیئے ہیں، بھارتی جرنیلوں کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات چلنے چاہیئں۔ مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرے۔


خبر کا کوڈ: 776334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/776334/1/خیبر-پختونخوا-یوم-یکجہتی-کشمیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org