QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، یوم یکجہتی کشمیر

5 Feb 2019 22:40

صحافی : عمران خان خان

ڈی آئی خان میں جی پی او چوک سے فوارہ چوک تک سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے زیر انتظام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ فوارہ چوک پہ پہنچ کر ریلی ایک جلسہ میں بدل گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ڈی آئی خان میں جی پی او چوک سے فوارہ چوک تک سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے زیر انتظام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ فوارہ چوک پہ پہنچ کر ریلی ایک جلسہ میں بدل گئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل امین گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آج مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے، بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے 10 ہزار کشمیری نوجوان دوران حراست شہید کر دیئے ہیں، بھارتی جرنیلوں کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات چلنے چاہیئں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوامی سطح پہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 776356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/776356/1/ڈی-ا-ئی-خان-یوم-یکجہتی-کشمیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org