QR CodeQR Code

لاہور میں غیر مقلدین کی کانفرنس

6 Feb 2019 09:49

علماء کرام کیجانب سے جامعہ المنتظر لاہور اور جامعہ الکوثر اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا، جن میں تشیع کے عقائد کے دفاع کا فیصلہ کیا گیا۔ علماء کرام نے مذکورہ کانفرنسز میں فیصلہ کیا کہ سٹیج حسینی پر تشیع کے مسلمہ عقائد سے ہٹ کر گمراہ کن نظریات کو فروغ دینے والوں کا سختی سے محاسبہ کیا جائیگا۔ علماء کے اس فیصلے کے بعد غیر مقلد طبقے کو شہ دی گئی اور انہوں نے بھی "جوابی وار" کرتے ہوئے علماء کیخلاف کھلی بغاوت کا اعلان کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں "شعیان حیدر کرار امامیہ (غیر مقلد)" کا اجلاس امام بارگاہ قصر بتول ہنزہ بلاک علامہ اقبال ٹاون میں منعقد ہوا۔ جس میں سید ابوذر بخاری متولی امام بارگاہ قصر بتول ہنزہ بلاک، سید حسنین حیدر کاظمی صدر "شیعان حیدر کرار  اثناء عشریہ امامیہ غیر مقلد پاکستان"ٰ، سید ابوذر بخاری، مخدوم سید کلیم حیدر گیلانی سجادہ نشین ڈھیری پیراں، علامہ موسیٰ حیدر زیدی، رائے مزمل حسین، علامہ رضوان ترابی، علامہ سید علی ضیغم، علامہ آغا سبط حسن، سید رزق نقوی، سید ظہیر حیدر زیدی، وحید مصطفیٰ نقوی، سید رضا عباس زیدی، سید کاشف گردیزی، سید سکندر رضوی، سید سعادت حسین رضوی، سیٹھ قمر، سید کاشف نقوی، سید علی حسین شاہ، ندیم جعفری کربلائی، سید ثمر عباس، سید میثم تمار بخاری، سید سجاد شاہ، سید حسن رضا نقوی، سید اکرم بخاری ایڈووکیٹ، علی مرتضیٰ اولکھ ایڈووکیٹ، سید حسن رضا ایڈووکیٹ، علمدار قریشی، سید زین نقوی ایڈووکیٹ، سید تقی شاہ ایڈووکیٹ سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 776401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/776401/1/لاہور-میں-غیر-مقلدین-کی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org