QR CodeQR Code

گورنر پنجاب کا دورہ ملتان

10 Feb 2019 21:38

ملتان میں ڈسٹرکٹ جیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ معمولی نوعیت کے قیدیوں کے جرمانے ادا کرکے ان کو رہائی دلوائیں گے، وزیراعظم کا حالیہ دورہ اہمیت کا حامل ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کے تعلقات کا خواہشمند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان پر 30 ہزار ارب قرضہ تحریک انصاف نے نہیں چڑھایا، اگر نیب، ایف بی آر اور دیگر اداروں پر کنٹرول ہوتا تو کیا ہمارا سینیئر وزیر استعفیٰ دے دیتا، معاشی صورتحال کے حوالے سے اللہ کا شکر ہے کہ مشکل وقت سے گزر گئے ہیں، ملتان میں ڈسٹرکٹ جیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ معمولی نوعیت کے قیدیوں کے جرمانے ادا کرکے ان کو رہائی دلوائیں گے، گورنر کا کہنا تھا کہ شروع میں کہا جا رہا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پاس جائے گا لیکن ایسا نہ ہوا، علیم خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ نیب کے سامنے پیش ہوتے رہے، اگر ہمارا اداروں پر کنٹرول ہوتا تو کیا سینیئر وزیر استعفیٰ دے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنماوں پر الزام ہے، ثبوت نہیں ہیں، وزراء نے صرف الزام پر استعفیٰ دے دیا، وزیراعظم کا حالیہ دورہ اہمیت کا حامل ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کے تعلقات کا خواہشمند ہے۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی، پی ٹی آئی ویمن ونگ ملتان کی صدر قربان فاطمہ اور دیگر موجود تھے۔ قبل ازیں گورنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ جیل میں موجود قیدیوں سے ملاقات کی، انہیں فروٹ اور تحائف بھی دیئے۔


خبر کا کوڈ: 777246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/777246/1/گورنر-پنجاب-کا-دورہ-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org