QR CodeQR Code

لاہور، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی تقریب

11 Feb 2019 18:41

مقررین نے انقلاب اسلامی ایران کے دنیا پر ثمرات اور اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھاکہ انقلاب اپنے چالیس برس پورے کر چکا ہے جبکہ ابتدا میں اسلام و انقلاب دشمن قوتوں نے دعوے کئے تھے کہ یہ انقلاب ناکام ہوجائے گا، اس کیخلاف سازشیں کی گئیں، ایران پر صدام کی آٹھ سالہ جنگ مسلط کی گئی، اقتصادی پابندیاں لگائی گئیں مگر انقلاب پھلتا پھولتا رہا اور آج ایران ترقی پذیر ممالک کی صف میں کھڑا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز دینی درس گاہ جامعہ عروۃالوثقی لاہور میں انقلاب اسلامی کے چالیس سال مکمل ہونے پر ایک پرشکوہ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت حضرت آیت اللہ شیخ علی رضا اعرافی (امام جمعہ قم المقدسہ و رئیس حوزہ های علمیہ ایران ) و استاد آغا سید جواد نقوی نے کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، حافظ ظفر اللہ شفیق سربراہ اسلامک سینٹر ایچ ای سن کالج لاہور، لعل مہدی خان سابق چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، عارف حسین علی مرکزی سیکرٹری جنرل آئی ایس او سمیت دیگر رہنماوں اور علمائے کرام نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے انقلاب اسلامی ایران کے دنیا پر ثمرات اور اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھاکہ انقلاب اپنے چالیس برس پورے کر چکا ہے جبکہ ابتدا میں اسلام و انقلاب دشمن قوتوں نے دعوے کئے تھے کہ یہ انقلاب ناکام ہوجائے گا، اس کیخلاف سازشیں کی گئیں، ایران پر صدام کی آٹھ سالہ جنگ مسلط کی گئی، اقتصادی پابندیاں لگائی گئیں مگر انقلاب پھلتا پھولتا رہا اور آج ایران ترقی پذیر ممالک کی صف میں کھڑا ہے۔


خبر کا کوڈ: 777373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/777373/1/لاہور-انقلاب-اسلامی-ایران-کی-سالگرہ-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org