QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل پنجاب کی کابینہ کی تقریب حلف برداری

12 Feb 2019 09:54

تقریب حلف برداری سے خطاب میں صدر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کی خدمت ہی ہمارا مقصد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی بھی رہنما یا کارکن کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، ہم صرف خدمت کے جذبے سے میدان میں ہیں اس لئے جو بھی قوم کے مفاد میں چلے گا ہمارے لئے قابل احترام ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری مسلم ٹاون لاہور میں منعقد ہوئی۔  تقریب کی صدارت صدر شمالی پنجاب علامہ سید سبطین سبزواری نے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری، ڈویژنل صدر اور صوبائی کابینہ کے ارکان شریک ہوئے۔ کابینہ میں سید شبیر نقوی نائب صدر، مولانا رائے ظفر عباس بھی نائب صدر، میاں فرزند علی چھچر ڈپٹی سیکرٹری، حسین عبّاس نے صدر شیعہ علماء کونسل لاھور ڈویژن اور سید بابر علی نقوی نے لاھور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری کا  حلف اٹھایا۔


خبر کا کوڈ: 777462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/777462/1/شیعہ-علماء-کونسل-پنجاب-کی-کابینہ-تقریب-حلف-برداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org