0
Friday 15 Feb 2019 18:23

سعودی شہزادے کی آمد کیخلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان دنیا میں جہاں بھی جاتا ہے اسے رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان میں آمد کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ آمد سے ایک روز قبل ملک بھر کے تمام شہروں میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کی کثیر عوام نے اسرائیل اور بھارت نواز، آل سعود کے شہزادے کی پاکستان آمد پہ تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لاہور میں پریس کلب کے سامنے تحریک حمایت مظلومین جہاں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں خواتین و حضرات اور نوجوان شریک تھے۔ تحریک حمایت مظلومین جہاں کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل نواز سعودی شہزادے کی پاکستان میں آمد خطرے سے خالی نہیں، ظاہری طور پر اس کو پاکستان کے مفاد میں بہتر بتایا جا رہا ہے لیکن یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان آل سعود کی وجہ سے دہشتگردی میں پھنسا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 778158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش