QR CodeQR Code

بھٹ شاہ،اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 48واں مرکزی کنونشن(2)

16 Feb 2019 22:17

مرکزی کنونشن کے دوسرے روز اضلاع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئیں، جس میں ضلع حیدرآباد، مٹیاری، بدین، سکرنڈ، نوابشاہ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، شکارپور، گھوٹکی، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، کراچی و دیگر ذمہ داران نے اپنے اضلاع کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کیں، جس پر مرکز نے تجزیہ پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4 روزہ 48واں سالانہ مرکزی فہم قرآن کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں جاری ہے، مرکزی کنونش میں سندھ بھر سے طلبا و کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی کنونشن کے دوسرے روز اضلاع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئیں، جس میں ضلع حیدرآباد، مٹیاری، بدین، سکرنڈ، نوابشاہ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، شکارپور، گھوٹکی، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، کراچی و دیگر ذمہ داران نے اپنے اضلاع کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کیں، جس پر مرکز نے تجزیہ پیش کیا۔ کنونشن کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے علامہ اصغر شہیدی، انجنئیر سید حسین موسوی، ساجد علی شاہ کاظمی، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر محمد عالم ساجدی نے کیا۔ دوسرے روز جونیئر سیکشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دوسرے روز عظیم الشان شب شہداء کا انعقاد کیا گیا۔ شب شہداء سے مولانا غلام شبیر کانھیو، علامہ سجاد حسین آہیر، علامہ غلام شبیر نقوی، مرکزی صدر اے ایس او قمر عباس غدیری و دیگر نے خطاب کیا، جبکہ شہدائے ملت جعفریہ کے حوالے سے ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی، دورانِ مصائب شرکاء اشکبار ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 778400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/778400/1/بھٹ-شاہ-اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کا-48واں-مرکزی-کنونشن-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org