0
Sunday 17 Feb 2019 23:28

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 48واں مرکزی کنونشن اختتام پذیر

اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 4 روزہ 48 واں سالانہ مرکزی "فہم قرآن کنونشن" ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں اختتام پذیر ہوگیا، جس میں محسن علی اصغری نئے سیشن کیلئے اے ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔ مرکزی کنونشن کے آخری روز 17 فروری بروز اتوار یوم کوثر مصطفیٰ (ص) کے جلسہ منعقد ہوا، جس میں علامہ سجاد حسین آہیر، علامہ محمد باقر نجفی، انجنئیر حسین موسوی، علامہ غلام شبیر کانھیوں، علامہ غلام عباس جوئیہ، سید امتیاز علی بخاری نے خطاب کیا۔ بعد ازاں مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے الوداعی خطاب کرکے اپنا اور اپنی کابینہ کے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ جس کے بعد خصوصی صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد باقر نجفی نے اکثریت رائے سے منتخب ہونے والے نئے میر کارواں محسن علی اصغری کا اعلان کیا، اس موقع پر پنڈال میں موجود شرکاء نے نئے میر کارواں کا شاندار استقبال کیا۔ علامہ محمد باقر نجفی نے نومنتخب مرکزی صدر محسن علی اصغری سے حلف وفاداری لیا۔ بعد ازاں نومنتخب مرکزی صدر محسن علی اصغری نے خطاب کرتے ہوئے اپنی کابینہ کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 778572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش