QR CodeQR Code

محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان

18 Feb 2019 02:14

وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کابینہ کے اراکین نور خان بیس پہنچے، جہاں انہوں نے سعودی شہزادے کا استقبال کیا۔ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی پاکستان پہنچے۔


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ محمد بن سلمان کے نور خان ائر بیس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ جب سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تو پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر اور ایف 16 طیاروں نے طیارے کو سکیورٹی حصار میں لے لیا۔ طیارے کی لینڈنگ کے بعد محمد بن سلمان نے عمران خان سے مصافحہ کیا، انہیں بچوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ انہیں 21 توہوں کی سلامی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کابینہ کے اراکین نور خان بیس پہنچے جہاں انہوں نے سعودی شہزادے کا استقبال کیا۔ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی پاکستان پہنچے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نور خان ائربیس پر اپنے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی ہم منصب سے موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، کل ان کے ہمراہ پریس کانفرنس کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 778584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/778584/1/محمد-بن-سلمان-کا-دورہ-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org