QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کے وفد کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ

19 Feb 2019 19:42

علامہ سید جواد نقوی نے جماعت کے وفد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ وہ پاکستان میں وحدت اور اتحاد امت کیلئے کوشاں ہیں اور وہ تمام مکاتب فکر کو متحد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھایا ہے، جبکہ مستقبل میں دہشتگردی کو اتحاد سے شکست دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے وفد نے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ کیا۔ وفد میں جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ وفد نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے وفد کو جامع مسجد بیت العتیق، ہسپتال، سکول اور لائبریری سمیت جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے جامعہ کے تعلیمی نظام اور فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی تعلیمی اور فلاحی خدمات لائق تحسین ہیں۔


خبر کا کوڈ: 778843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/778843/1/جماعت-اسلامی-کے-وفد-کا-جامعہ-عروۃ-الوثقی-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org