QR CodeQR Code

شہدائے سانحہ سیہون کی دوسری برسی

25 Feb 2019 02:08

گولڈن گیٹ صحن دربار حضرت سخی لعل شہباز قلندر میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ہمیں یہ مٹی اپنے خون سے زیادہ عزیز ہے، اس ملک میں کسی بھی اندرونی و بیرونی دہشتگرد کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سانحہ سیہون کے شہداء کے خانوادوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سانحہ سیہون شہداء کے خانوادوں کو جب تک انصاف نہیں مل جاتا ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جامشورو کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ درگاہ لعل شہباز قلندر سیہون شریف کی دوسری برسی کا عظیم الشان تعزیتی اجتماع گولڈن گیٹ صحن دربار حضرت سخی لعل شہباز قلندر میں منعقد ہوا۔ شہدائے سانحہ سیہون کی برسی کے اجتماع سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی، علامہ مقصود ڈومکی، علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ دوست علی سعیدی، مرکزی صدر اصغریہ علم و عمل تحریک عالم ساجدی و دیگر نے خطاب کیا۔ اجتماع میں آغا منور جعفری، شفقت لانگاہ، ظہیر حیدر، عالم کربلائی، یعقوب حسینی، علامہ بوزری، علامہ اختر عباس نقوی، علامہ سجاد محسنی، علامہ سیف علی ڈومکی، علامہ گل حسن مرتضوی سمیت خانوادہ شہداء، ایم ڈبلیو ایم کارکنان اور زائرین کی بڑی تعداد شریک تھی۔


خبر کا کوڈ: 779889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/779889/1/شہدائے-سانحہ-سیہون-کی-دوسری-برسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org