QR CodeQR Code

جہلم، جشن کوثر

2 Mar 2019 07:02

کانفرنس میں سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب، رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی، مولانا مہدی کاظمی، مولانا راجہ محسن علی قمی اور معروف اہلسنت خطیب مولانا حیدر علوی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام الفضل میرج ہال دینہ میں دختر رسول اکرم (ص) جناب فاطمہ الزہراؑ کی ولادت باسعادت کی مناسبت جشن کوثر کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب مولانا مبارک علی موسوی، مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی، پرنسپل جامعہ بعثت چینوٹ مولانا مہدی کاظمی، مجلس وحدت مسلمین کے مولانا راجہ محسن علی قمی اور معروف اہلسنت خطیب مولانا حیدر علوی نے خطاب کیا۔ محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدیقہ دو عالم حضرت فاطمہؑ نے ہمیں سکھایا ہے کہ اپنے حقوق کی جنگ کیسے لڑی جاتی ہے، جب بھی ہمارے حقوق پامال کیے جائینگے ہم ایوانوں کا رخ کر کے اپنی صداۓ احتجاج کو بلند کرینگے کہ ہم سیدہؑ کے ماننے والے ہیں وہ بی بی دو عالمؑ جب دیکھتی ہیں کہ حق مولا علیؑ کو چھینا جا رہا ہے تو ولایت کے دفاع کے لیے میدان میں اتر آتی ہیں اور مدینہ کے ایک ایک گھر پہ دق الباب کرتی ہیں کہ ہے کوئ حق کا ساتھ دینے والا؟ آج ہم جو مظلومین کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں سڑکوں پر آکر احتجاج کرتے ہیں دراصل یہی سیرت جناب سیدہ ؑ ہے جو ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانا سکھاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 780815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/780815/1/جہلم-جشن-کوثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org