QR CodeQR Code

فیصل آباد، دفاع پاکستان ریلی

2 Mar 2019 22:34

آئی ایس او کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی ریلی کے شرکاء سے ایم ڈبلیو ایم کے نمائندہ سیرت عباس اور آئی ایس او کے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیراز حسین نے خطاب کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد کی جانب سے دھوبی گھاٹ امام بارگاہ کے باہر دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء سے ایم ڈبلیو ایم کے نمائندہ سیرت عباس اور آئی ایس او کے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیراز حسین نے خطاب کی۔ واضح رہے کہ آئی ایس او پاکستان نے پورے ملک میں پاک فوج کے حق میں ریلیوں کے ذریعے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنیکا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی مہم کے سلسلے میں آئی ایس او جھنگ کے تمام یونٹس نے اجتماعی دفاعِ وطن ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ بار کونسل جھنگ کے نائب صدر جناب سید نُصرت بُخاری اور ایڈوکیٹ جناب چمن خان نے عوامُ الناس سے خطاب کیا، ریلی میں افواج پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے اور کسی بھی قُربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کو دہرایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 781012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/781012/1/فیصل-آباد-دفاع-پاکستان-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org