QR CodeQR Code

پاراچنار کو صوبائی وزیر خوراک کا دورہ

13 Mar 2019 20:42

پولیس کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ لیویز ہی آپ کی پولیس ہے، قبائلی روایات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے قبائلی اضلاع میں تبدیلی لائی جارہی ہے اور زراعت کے شعبے میں عوامی سہولت کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک قلندر خان لودھی پاراچنار کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر پاراچنار گورنر ہاؤس میں سول انتظامیہ کیجانب سے قبائلی عمائدین کا تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قبائلی عمائدین اور زندگی کے اکثر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے صوبائی وزیر خوارک قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کی ترقی پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور یہاں کے لوگوں کو روزگار، تعلیم سمیت ہر میدان میں مواقع فراہم کئے جائینگے۔ پاراچنار میں قبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں بھی اب لوکل باڈیز اور ایم پی ایز ہونگے، جس سے فنڈز عوام کے ہاتھوں میں آجائیں گے۔

پولیس کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ لیویز ہی آپ کی پولیس ہے، قبائلی روایات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے قبائلی اضلاع میں تبدیلی لائی جارہی ہے اور زراعت کے شعبے میں عوامی سہولت کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ قبائل کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قبائل کا جذبہ حب الوطنی بےمثال ہے، جرگہ سے اپنے خطاب میں طوری بنگش قبائل راہنما حاجی سردار حسین، حاجی بخت جمال، حاجی عابد حسین، حاجی حیات، عبدالخالق پٹھان اور دیگر عمائدین نے صوبائی وزیر کی پاراچنار آمد پر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم عمران خان کو بھی پاراچنار کا دورہ کرنے کی دعوت دی، جس پر صوبائی وزیر نے عمائدین سے وعدہ کیا کہ عمران ضرور پاراچنار کا دورہ کرینگے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہونے کی وجہ سے مزید ترقی کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 783166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/783166/1/پاراچنار-کو-صوبائی-وزیر-خوراک-کا-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org