QR CodeQR Code

لاہور، تنظیم اتحاد امت کی پریس کانفرنس

17 Mar 2019 13:58

لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ پر حملہ کی صورت میں الگ سے سخت قوانین اورعبرتناک سزاﺅں کا بین الاقوامی نفاذ عمل میں لائیں، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی جانب سے اس بات کو خوش آئند قرار دیتے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ مرنے والے ہمارے ہیں مارنے والے ہمارے نہیں ہیں، بریلی شریف سے فارغ التحصیل ہندوستان کے عالم دین جو تبلیغی دورے پر نیوزی لینڈ آئے تھے وہ بھی اس واقعہ میں شہید ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور کوآرڈینیٹر متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب محمد ضیاءالحق نقشبندی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت عدم برداشت ناقابل علاج مرض ہے اس کیلئے عالمی سطح پر صرف مسلمانوں کیخلاف نہیں غیر مسلم دہشتگردوں کیخلاف بھی قانون سازی ہونی چاہیے، دنیا کے تمام مذاہب اور انسانی حقوق کے رہنما ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے "انٹرنیشنل چارٹر آف پیس اینڈ ہارمنی" تشکیل دیں، کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ پر حملہ کی صورت میں الگ سے سخت قوانین اورعبرتناک سزاﺅں کا بین الاقوامی نفاذ عمل میں لائیں، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی جانب سے اس بات کو خوش آئند قرار دیتے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ مرنے والے ہمارے ہیں مارنے والے ہمارے نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 783783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/783783/1/لاہور-تنظیم-اتحاد-امت-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org