QR CodeQR Code

جیالوں کا پولیس کے ساتھ ٹکراو

20 Mar 2019 17:26

تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری اوربلاول بھٹو نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوئے۔ دونوں سیاسی رہنماؤں نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب راولپنڈی کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور نیب نے ان سے دو گھنٹے تک تفتیش کی۔


اسلام ٹائمز۔ آصف علی زرداری اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے جہاں نیب نے دو گھنٹہ ان سے تفتیش کی جبکہ اس موقع پر پی پی پی کے مشتعل کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ ہوئی جس کے بعد درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری اوربلاول بھٹو نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوئے۔ دونوں سیاسی رہنماؤں نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب راولپنڈی کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور نیب نے ان سے دو گھنٹے تک تفتیش کی۔ دوسری جانب نیب نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اورشریک چیئرمین آصف علی زرداری کی آج نیب راولپنڈی میں پیشی میں ہونے والی کارروائی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نےآصف زرداری اور بلاول بھٹو سے تقریبا دو گھنٹے مقدمات سے متعلق سوالات کئے، ابتدائی طور پر نیب سی آئی ٹی نے متعلقہ ڈی جی کی سربراہی میں فی الحال تین مقدمات سے متعلق سوالات پوچھے جبکہ مشترکہ تفتیشی ٹیم نے ایک تحریری سوالنامہ بھی دیا، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے جوابات کی روشنی میں انہیں دوبارہ بلانے کافیصلہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 784307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/784307/1/جیالوں-کا-پولیس-کے-ساتھ-ٹکراو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org