QR CodeQR Code

گلگت میں ''رسم ڈاڈا''

21 Mar 2019 23:55

گلگت اور گرد و نواح کے علاقوں میں جشن نوروز کے دن ایک سال تک کی عمر کے بچوں کی ڈاڈا تقریب منعقد ہوئی، چھوٹے بچوں کو خشک میوہ جات میں لٹا کر انکی دراز عمر اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت اور گرد و نواح کے علاقوں میں جشن نوروز کے ساتھ رسم ڈاڈا بھی ادا کی گئی، ڈاڈا رسم گلگت اور نگر کے کچھ علاقوں میں ادا کی جاتی ہے، نوروز کے دن ایک سال تک کے وہ بچے جو پہلا نوروز منا رہے ہیں، ان کو ایک تقریب میں خشک میوہ جات پر لٹایا جاتا ہے، پھر ان کی درازی عمر کیلئے دعا مانگی جاتی ہے، یہ رسم نوروز کے دن ادا کی جاتی ہے، اس روز بچوں اور بچیوں کو خوب سجایا جاتا ہے، گلگت اور مضافات میں ایک سال تک کی عمر کے بچوں کی ڈاڈا تقریبات منعقد ہوئیں، چھوٹے بچوں کو خشک میوہ جات میں لٹا کر ان کی دراز عمر اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی جبکہ بچوں نے نئے کپڑے پہن کر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے رشتہ داروں سے خوب عیدی بھی وصول کی۔


خبر کا کوڈ: 784514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/784514/1/گلگت-میں-رسم-ڈاڈا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org