QR CodeQR Code

بلاول کا ٹرین مارچ

27 Mar 2019 10:33

نواب شاہ میں کارکنوں سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ ہمیں احتساب پر کوئی اعتراض نہیں کرپٹ افراد کو پکڑا جائے لیکن احتساب کے نام پر انتقامی کاروائی منظور نہیں، 18 ویں ترمیم اور 1973 کے آئین میں ہمارا خون شامل ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی کینیٹ سے نکلنے والے بھٹو ٹرین کاروان نواب شاہ پہنچ گیا، کارکنوں سے خطاب میں یپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے بننے والی حکومت کا احتساب ہوگا جب کہ وزیراعظم ہاؤس سے ابھی سے چیخیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ یہ کیا سمجھتے ہیں کہ نیب گردی کے ذریعے ہمارہ راستہ روک لیں گے، ہم جانتے ہیں کہ نیب کالا قانون ہے، جو مشرف کی باقیات ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ شہید بھٹو کا نواسہ اور بی بی کا بیٹا ڈر جائے، ہم دہشت گردوں، مشرف آمروں سے نہیں ڈرے تو تم سے کیا ڈریں گے، دھاندلی سے بننے والی حکومت کا احتساب ہوگا اور وزیراعظم ہاؤس سے ابھی سے چیخیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ ابھی تو صرف ٹرین مارچ کا آغاز کیا ہے، جب لانگ مارچ کریں گے تو کیا ہوگا۔ بلاول نے کہا کہ ہمیں احتساب پر کوئی اعتراض نہیں کرپٹ افراد کو پکڑا جائے لیکن احتساب کے نام پر انتقامی کاروائی منظور نہیں، 18 ویں ترمیم اور 1973 کے آئین میں ہمارا خون شامل ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 785384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/785384/1/بلاول-کا-ٹرین-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org