QR CodeQR Code

اسلام آباد، وحدت اسلامی کانفرنس

31 Mar 2019 17:30

سابق چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان سمیت رہنماؤں نے کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان قاسم شمسی، مولانا قاضی نیاز حسین سمیت شخصیات نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جانثاران امام عصر (عج) مرکزی کنونشن کے اختتام پر وحدت اسلامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ مختار امامی نے انجام دیئے۔ کانفرنس سے سابق چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان افسر رضا خان، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان جناب ثاقب اکبر نقوی سمیت رہنماؤں نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان قاسم شمسی، مولانا قاضی نیاز حسین سمیت شخصیات نے شرکت کی۔ مرکزی جانثاران امام عصر (عج) کنونشن کے اختتام پر وحدت اسلامی کانفرنس کے دوران سربراہ شورٰی عالی ایم ڈبلیو ایم پاکستان حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسن صلاح الدین نے آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے نئے مرکزی سیکرٹری جنرل کے طور پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے نام کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 786171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/786171/1/اسلام-آباد-وحدت-اسلامی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org