QR CodeQR Code

پاراچنار، جلسہ بمناسبت ولادات امام حسینؑ

9 Apr 2019 17:17

جلسے سے متعدد مقررین کے علاوہ پنجاب سے دعوت کئے گئے اہل سنت عالم دین مولانا حیدر علوی صاحب نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ مولانا حیدر علوی نے کہا کہ اللہ کی محبت محبت رسول میں جبکہ رسول اللہ کی محبت، محبت امام حسینؑ میں مضمر ہے۔ چنانچہ مولا حسین کی محبت کے بغیر خدا و رسول سے محبت کرنے کا دعوی کرنے والے سب کے سب جھوٹے ہیں۔


گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 3 شعبان المعظم کو ولادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مدرسہ رہبر معظم پاراچنار میں جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا، جس میں عوام الناس کے علاوہ علاقے کے تمام مذھبی اور سیاسی تنظیموں، سیاسی اور مذھبی شخصیات، لوکل نیز نان لوکل علمائے کرام، بریگیڈئر پاک فوج اختر علیم وغیرہ نے شرکت کی۔ جلسے سے متعدد مقررین کے علاوہ پنجاب سے دعوت کئے گئے اہل سنت عالم دین مولانا حیدر علوی صاحب نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ مولانا حیدر علوی نے کہا کہ اللہ کی محبت محبت رسول میں جبکہ رسول اللہ کی محبت، محبت امام حسینؑ میں مضمر ہے۔ چنانچہ مولا حسین کی محبت کے بغیر خدا و رسول سے محبت کرنے کا دعوی کرنے والے سب کے سب جھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا، کہ رسول اللہ نے مولا حسین کو اپنے بدن کا ٹکڑا قرار دیکر دنیا کو دعوت فکر دی ہے۔ اور اسی طرح وہ سب کا امتحان لینا چاہتے ہیں، کہ کون لو حسین سے محبت کرکے اجر رسالت کا حق ادا کرتے ہیں اور کون لوگ انکے ساتھ دشمنی کرکے دین سے خارج ہوجاتے ہیں۔ مولانا حیدر علوی کے بعد صدر تحریک حسینی مولانا یوسف حسین جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کرم کے مسائل کا تذکرہ کیا۔ اس دوران انہوں نے تحریک حسینی کے پلیٹ فارم سے ان مسائل کے حل کے لئے حکومتی سطح پر کی جانے والی کوششوں کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وقتا فوقتا ان مسائل کو حکومتی سطح پر اجاگر کیا ہے۔ اور آئندہ بھی ان سے چشم پوشی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت الحمد للہ تحریک حسینی اور انجمن حسینیہ ایک ہی پلیٹ فارم پر کھڑے قومی مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہیں۔تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کرم کے متعدد مسائل خصوصا بالش خیل کے مسئلے پر روشنی ڈالی۔ اور کہا کہ کوئی افسر اہلیان کرم خصوصا طوری بنگش اقوام سے مخلص نہیں۔ یہ سب لوگ صرف ٹائم پاس کرتے ہیں۔ انہوں نے آج تک کوئی بنیادی مسئلہ حل نہیں کرایا۔ اصل اور گرینڈ منصوبوں کی بجائے معمولی اور عام پراجیکٹس پر لوگوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے تحریک حسینی اور انجمن حسینیہ دونوں قومی اداروں کے رہنماؤں کو انتظامیہ کے خفیہ اور خطرناک منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خوش فہمی میں مبتلا ہیں۔ آفیسرز آپ سے اچھے موڈ میں ملاقات کرکے آپکے ساتھ سراسر منافقت کرتے ہیں۔ خدا را مزید دھوکے میں نہ آئیں۔ اسکے بعد تحریک حسینی کے نائب صدر مولانا حاج عابد حسین نے مندرجہ ذیل مطالبات پر مبنی قرارداد پیش کئے۔


خبر کا کوڈ: 787743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/787743/1/پاراچنار-جلسہ-بمناسبت-ولادات-امام-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org