QR CodeQR Code

کوہاٹ کینٹ میں 3 روزہ جشن بہاراں

10 Apr 2019 18:13

کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طلبہ نے بھی سٹال لگایا، خیبرپختونخوا کے ثقافتی کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے 73 بریگیڈ کے سٹال اور طوری ڈانس "غرہ" کو خصوصی پزیرائی ملی۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کینٹ میں 3 روزہ جشن بہاراں جاری ہے، جشن بہاراں کا افتتاح کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے کیا، وزیر مملکت امور داخلہ شہریار آفریدی سمیت ممبران پارلیمنٹ بھی شریک ہوئے۔ کوہاٹ کینٹ میں 3 روزہ جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں۔ اس موقع پر چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے سٹال لگائے گئے ہیں اور ثقافتی رقص پیش کئے گئے۔ اس موقع پر پھولوں کی نمائش بھی کی گئی اور کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طلبہ نے بھی سٹال لگایا، خیبرپختونخوا کے ثقافتی کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے 73 بریگیڈ کے سٹال اور طوری ڈانس "غرہ" کو خصوصی پذیرائی ملی۔ جشن بہاراں میں میوزیکل پروگرام اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 787986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/787986/1/کوہاٹ-کینٹ-میں-3-روزہ-جشن-بہاراں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org