QR CodeQR Code

مشہد مقدس، ''جشن انوار شعبانیہ'' کا انعقاد

11 Apr 2019 17:01

جشن سے حجت الاسلام والمسلمین الفت حسین جوئیہ نے خطاب کیا اور انوار شعبانیہ کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ جشن کے اختتام پر سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس حجت الاسلام والمسلمین آقای عقیل حسین خان نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام جشن میلاد حضرت امام حسین علیہ السلام، حضرت امام علی زین العابدین علیہ السلام اور سرکار وفا حضرت عباس علمبردار علیہ السلام کی مناسبت سے ایک جشن پرشکوہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائے کرام، طلبا اور زائرین ثامن الآئمہ علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جشن میں پاکستان سے آئے ہوئے ذاکرین کرام، معروف شعرا حضرات اور منقبت خواں نے بہترین انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جشن سے حجت الاسلام والمسلمین الفت حسین جوئیہ نے خطاب کیا اور انوار شعبانیہ کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ جشن کے اختتام پر سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس حجت الاسلام والمسلمین آقای عقیل حسین خان نے شرکا کا شکریہ ادا کیا، بعدازاں کیک بھی کاٹا گیا۔


خبر کا کوڈ: 788137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/788137/1/مشہد-مقدس-جشن-انوار-شعبانیہ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org