QR CodeQR Code

آئی ایس او کی طرزِ زندگی شارٹ کورس کلاسز

12 Apr 2019 23:35

ادارہ تربیت المہدیؑ کے زیراہتمام یونیورسٹی طلاب کیلئے یہ کلاسز ملتان، ڈی جی خان سمیت مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ادارہ تربیت المہدیؑ کے زیراہتمام ملک گیر سطح پر طرز زندگی کے عنوان سے سہ روزہ کلاسز کا سلسلہ جاری ہے۔ طرز زندگی سے کیا مراد ہے، طرز زندگی کا آئیڈیالوجی اور جہاں بینی سے کیا تعلق ہے، یہ کیسے تشکیل پاتا ہے، اسلامی طرز زندگی اور مغربی طرز زندگی میں کیا فرق ہے، ہمارے معاشرے میں اس سلسلے میں کیا مشکلات ہیں اور ہمیں اسلامی طرز زندگی اختیار کرنیکے لئے کیا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا، جیسے سوالات کے جوابات ان کلاسز کا موضوع ہیں۔ یونیورسٹی طلاب کیلئے یہ کلاسز ملتان، ڈی جی خان سمیت مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 788339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/788339/1/آئی-ایس-او-کی-طرز-زندگی-شارٹ-کورس-کلاسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org