0
Saturday 13 Apr 2019 03:23

کوئٹہ دھماکے کیخلاف کراچی میں احتجاج

  • آئی ایس او کے تحت کوئٹہ دھماکے کیخلاف کراچی میں احتجاجی ریلی

    آئی ایس او کے تحت کوئٹہ دھماکے کیخلاف کراچی میں احتجاجی ریلی

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے، حالیہ دنوں شہرِ قائد میں شروع ہونے والی جبری گمشدگی کے خلاف اور اسیرانِ ملتِ جعفریہ کی رہائی کے لئے شاہراہ پاکستان پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صادق رضا تقوی نے کوئٹہ دھماکہ میں 16 محب وطن پاکستانیوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں جاری شیعہ ہزارہ قبیلہ کی نسل کشی ریاستی اداروں کی غفلت اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دن دیہاڑے حکومتی اہلکاروں کی موجودگی میں شیعہ شناخت پر ٹارگٹ کیا جانا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کالعدم اور دہشت گرد تنظیموں سے حکومت کارروائی کی بجائے مذاکرات کرتی ہے، جو محب وطن پاکستانیوں اور پاکستان کی سلامتی کے لئے زہر قاتل ہے۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما علامہ باقر حسین زیدی کا کہنا تھا کہ ملت تشیع پاکستان کی تاریخ خون سے سرخ ہے، ہم نے ہمیشہ صبر و استقامت سے ظالمین کا سامنا کیا، کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر تحفظات ہیں، کوئٹہ میں دہشتگرد عناصر کے خلاف فوجی آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے۔ مجلسِ وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت آئین کی بالادستی کی بات کرتی ہے، آرٹیکل 10 کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ایجنسیاں اگر کسی کو اُٹھائیں تو 24 گھنٹوں کے اندر عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہیئے، مگر یہاں اُلٹا ہو رہا ہے، کئی ماہ اور کئی سال گذر جاتے ہیں، مگر جبری طور پر گمشدہ افراد کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاتا۔
خبر کا کوڈ : 788353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش