QR CodeQR Code

کبیر والا:مدرسہ علمیہ باب الحواج کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے الحاق

14 Apr 2019 15:57

علامہ سید جواد نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم علم کی شمع روشن کر رہے ہیں جس کا مقصد لوگوں کو علم دین سے آگاہی دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فرقہ واریت اور شدت پسندی سے پاک نصاب تعلیم متعارف کروا رہے ہیں جس کا مقصد معاشرے میں بھائی چارے اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کبیروالا کے نواں شہر میں واقع مدرسہ علمیہ باب الحوائج نے لاہور کے ممتاز مدرسے جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے الحاق کر لیا جس کیلئے آج نواں شہر میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں علمائے کرام، طلاب اور شہریوں کی بھی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
 


خبر کا کوڈ: 788582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/788582/1/کبیر-والا-مدرسہ-علمیہ-باب-الحواج-کا-جامعہ-عروۃ-الوثقی-سے-الحاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org