QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کی عوامی رابطہ مہم

16 Apr 2019 19:43

ملتان میں عوامی رابطہ مہم کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ظالمانہ نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ہر شہری کو انصاف کی فراہمی اسکی دہلیز پر ہو، پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام حکومت میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کو اسلامی، فلاحی اور پرامن ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں کارکنان نئے عزم، جوش اور ولولے کے ساتھ عوام الناس تک پہنچ رہے ہیں، بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی غلامی میں آنے اور پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں، غربت، مہنگائی و بیروزگاری نے عوام کی کمر توڑ کر دکھ دی ہے، جماعت اسلامی ظالمانہ نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ہر شہری کو انصاف کی فراہمی اس کی دہلیز پر ہو، پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام حکومت میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں تھانہ چوک پر لگائے گئے دعوتی کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 788959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/788959/1/جماعت-اسلامی-کی-عوامی-رابطہ-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org