QR CodeQR Code

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب

18 Apr 2019 10:54

وفاقی وزیر خزانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہیں، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی منصوبہ ہوگا اور ہاؤسنگ منصوبے سے تعمیرات سے منسلک 40 صنعتوں کو فروغ ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ شروعات ہیں اور ہم 8 ماہ کی جدوجہد کے بعد اس مقام پر پہنچے ہیں کہ ملک میں ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کردیا، کوشش ہے کہ ہاؤسنگ پروگرام میں نجی شعبہ زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے، غیر ملکی سرمایہ کار ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں، ہاؤسنگ منصوبے کا آغاز شروعات ہیں، میرا وژن وہی ہے جو بانیان پاکستان کا وژن تھا، انہوں نے دوہرایا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا عزم لےکر آیا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہیں، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی منصوبہ ہوگا اور ہاؤسنگ منصوبے سے تعمیرات سے منسلک 40 صنعتوں کو فروغ ملے گا، ہاؤسنگ منصوبے سے ملازمتوں کے بھی وسیع مواقع میسر آئیں گے اور کم آمدن افراد کے لیے قرضوں کی اسکیم کو بھی آسان بنایا جائے گا، ہاؤسنگ پروگرام کے لیے 5 ارب روپے کا ریوالونگ فنڈ مختص کردیا، گزشتہ 10 سال معیشت تباہ کرنے والے پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔

 


خبر کا کوڈ: 789267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/789267/1/نیا-پاکستان-ہاؤسنگ-پروگرام-کی-افتتاحی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org