QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے انٹرا پارٹی الیکشنز

19 Apr 2019 19:00

صحافی : تصور حسین شہزاد

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں امن و امان کی حقیقی بحالی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کو یقینی بنایا جائے، کالعدم جماعتوں اور انکے سہولتکاروں کیخلاف موثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور پنجاب سے لاپتہ بیگناہ افراد کو بازیاب کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے صوبائی انٹرا پارٹی الیکشن لاہور میں منعقد ہوئے۔ انتخابات میں علامہ عبدالخالق اسدی اگلے 3 سال کیلئے بھاری اکثریت سے ایم ڈبلیو ایم سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں سنٹرل پنجاب کے 26 اضلاع کے سیکرٹری جنرلز و ڈپٹی سیکرٹری جنرلز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب سے حلف لیا۔


خبر کا کوڈ: 789522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/789522/1/ایم-ڈبلیو-پنجاب-کے-انٹرا-پارٹی-الیکشنز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org