QR CodeQR Code

لاہور، ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی مظاہرہ

19 Apr 2019 19:55

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سابق سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے کہا کہ ہم نے وطن کی سلامتی کیلئے صبر کا دامن تھام رکھا ہے، ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، ہم موت سے نہیں ڈرتے مگر بے گناہ شہادتیں اب برداشت سے باہر ہو چکی ہیں، دہشت گردوں کو سزائیں دینے کے بجائے وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے، شیعوں کا قتل عام کرنیوالے رمضان مینگل کو رہا کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سابق سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ اعجاز بہشتی، ماجد رانا، رائے ناصر علی سمیت دیگر رہنماوں نے کی۔ مظاہرے میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے دہشت گردی کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن  پر دہشتگردی کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ دہشتگردی کا عفریت کنٹرول ہونے میں نہیں آ رہا، ہم اب تک 72 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 789528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/789528/1/لاہور-ایم-ڈبلیو-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org