QR CodeQR Code

اسلام آباد، پندرہ روزہ تدریب المعلمین پروگرام

19 Apr 2019 22:59

ٹریننگ پروگرام کے دوران سلیم منصور خالد کی کتاب دینی مدارس میں تعلیم کیفیت، مسائل، امکانات کا اسٹڈی سرکل ہوا اور شرکاء نے مذکورہ کتاب کا خلاصہ پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔مرکز تعلیم و تحقیق اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے مدارس میں زیرتعلیم طلبہ کیلئے 15 روزہ تدریب المعلمین پروگرام منعقد ہوا۔ ٹریننگ پروگرام میں تدریب المعلمین کے اہداف و مقاصد، تدریس میں معاون سافٹ ویئرس کا استعمال ضروت و اہمیت، ترجمہ قرآن، طریقہ تدریس، طریقہ تدریس اور دعوت دین، تفسیر قرآن اور طریقہ درس، تکفیر کے شرعی اصول و قواعد، وقت کی منصوبہ بندی، اہمیت و طریقہ کار، مقالہ لکھنے کا طریقہ، تدریس میں توجہ اور دلچسپی پیدا کرنے کے عوامل، جدید طرق تدریس،  طریقہ تدریس فقہ و اصول فقہ اور طریقہ تدریسِ حدیث کے لیکچرز اور مادل درس منعقد ہوئے۔ اسی طرح ٹریننگ پروگرام کے دوران سلیم منصور خالد کی کتاب دینی مدارس میں تعلیم کیفیت، مسائل، امکانات کا اسٹڈی سرکل ہوا اور شرکاء نے مذکورہ کتاب کا خلاصہ پیش کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 789557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/789557/1/اسلام-آباد-پندرہ-روزہ-تدریب-المعلمین-پروگرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org