QR CodeQR Code

اسلام آباد، ایک روزہ پاکستان سمٹ 2019ء

20 Apr 2019 10:53

کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی ٰمیں امن تک حرمین شریفین کو خطرہ رہے گا، مسلم ممالک کو بحرانوں کا سامنا ہے، جب کہ دنیا میں اسلام فوبیا بھی پروان چڑھ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کارپوریٹ پاکستان گروپ کے زیراہتمام سرینہ ہوٹل اسلام آباد میں پاکستان سمٹ 2019ء منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی ٰمیں امن تک حرمین شریفین کو خطرہ رہے گا، پاکستان کو بھی اپنے مفاد اور دفاع کیلئے اس شعبے پر توجہ د ینا ہوگی، دنیا بھرمیں مسلم ممالک کو مختلف مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے جب کہ دنیا میں اسلام فوبیا بھی پروان چڑھ رہا ہے۔ ایک روزہ کانفرنس میں انسانی وسائل کی ترقی کیلئے قومی حکمت عملی، علمی سوسائٹی کی تعمیر، پاکستان 2047ء، ترقی کیلئے ناگزیر بااختیار خواتین، پاکستان کے نظام تعلیم کی صورت گری، تعلیم، روزگار اور ذاتی کاروبار اور پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری کا شاندار مستقبل کے موضوعات پر منعقد ہونیوالے مکالموں اور مباحثوں میں اراکین اسمبلی، سینیٹر، وزراء، کاروباری شخصیات اور ماہرین نے حصہ لیا۔




 


خبر کا کوڈ: 789573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/789573/1/اسلام-آباد-ایک-روزہ-پاکستان-سمٹ-2019ء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org