QR CodeQR Code

وزیراعظم کی کوئٹہ میں ملاقات

21 Apr 2019 23:17

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کی، اس دوران انھوں نے وفد کے تمام ارکان سے الگ الگ مصافحہ کیا، اور دھماکے کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے ایران کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل کوئٹہ میں ہزار گنجی سانحے کے متاثرین سے ملاقات اور تعزیت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کی، اس دوران انھوں نے وفد کے تمام ارکان سے الگ الگ مصافحہ کیا، اور دھماکے کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے ہزارہ برادری سے ملاقات کے دوران دشمن عناصر کے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیرِ اعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں شہدا کے خاندانوں کے لیے 5 فیصد کوٹے کا بھی اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 789864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/789864/1/وزیراعظم-کی-کوئٹہ-میں-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org