1
Tuesday 2 Apr 2019 01:56

سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کا جامعۃ الکوثر کا دورہ

  • اسلام آباد، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کا جامعۃ الکوثر کا دورہ اور پروگرام انداز فکر سے خطاب

    اسلام آباد، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کا جامعۃ الکوثر کا دورہ اور پروگرام انداز فکر سے خطاب

اسلام ٹائمز۔ وہ وقت دور نہیں جب طلاب تمام مسالک کے اہل علم سے استفادہ کرینگے، ان خیالات کا اظہار متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ معروف عالم دین سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے جامعۃ الکوثر میں طلاب کے لیے منعقدہ پروگرام انداز فکر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جامعۃ الکوثر اس معاملے میں ایک قدم آگے چل رہا ہے، یہ بات بہت حوصلہ افزاء ہے کہ ہم فرقہ واریت سے نکل چکے ہیں اور آج ایک اہلحدیث عالم ایک شیعہ درس گاہ میں طلاب سے مخاطب ہے۔ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے مبلغین کی صفات کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مبلغ میں سب سے پہلے اخلاص ہونا چاہیئے، اخلاص کے ساتھ ہی کامیابی ملتی ہے۔ دین میں تفقہ ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اللہ کی عطا ہے، اس لیے ایک مبلغ اور داعی کے لیے دین  میں تفقہ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ مبلغ اور داعی کا زاد راہ تقویٰ الہی ہے اور یہ بہترین زاد راہ ہے، اس کے بغیر کوئی داعی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ ایک کامیاب مبلغ اور داعی کسی بھی صورت میں بردباری اور تحمل کا دامن نہیں چھوڑتا۔ نبی اکرمﷺ کا اہل طائف کے تشدد کے بدلے میں اختیار کیا گیا طرز عمل ہمارے لیے نمونہ ہے۔

ایک داعی اور مبلغ کے لیے ضروری ہے کہ وہ مجمع شناس ہو، کیونکہ مجمع کی پرواہ نہ کرنے سے اچھے نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ حضرت جعفر طیار علیہ السلام نے نجاشی کے دربار میں سورہ مریم کی آیات پڑھ کر تعارف کرایا، اگر دوسری کوئی آیت پڑھی جاتی، جس مسیحیوں کے عقائد پر تنقید ہے تو یہ اثر نہ ہوتا۔ اچھے مبلغ میں دینی فراست ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا آج ایسے لوگ منبروں کی زینت بن رہے ہیں، جن کا علم سے دور دور کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ علم حاصل کریں کیونکہ علم کے بغیر دعوت مکمل نہیں ہوتی۔ سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے فرقہ واریت کے دور میں اس کی ڈٹ کر مخالفت کی اور کوئی یو ٹرن نہیں لیا۔ اس وقت علامہ ساجد نقوی صاحب ہمارے ادارے میں تشریف لاتے تھے اور اب ہم اس کو مزید بہتر کریں گے۔

جامعۃ الکوثر  کے دورہ کے دوران انہوں نے جامعہ کا کتاب خانہ بھی دیکھا، جہاں انہیں کتاب خانہ میں موجود کتب کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ یہاں تمام مسالک کی امہات کتب موجود ہیں، اس سے وسعت پیدا ہوتی ہے اور علم وسعت کا باعث بنتا ہے۔ جامعۃ الکوثر پہنچنے پر ان کی جامعۃ کے اساتذہ  کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ حجۃ الاسلام  والمسلمین  مولانا انور علی نجفی صاحب نے استقبالیہ کلمات ادا کیے اور اساتذہ سے تعارف کرایا۔ جس کے بعد جامعۃ الکوثر اور محسن ملت، مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی  کی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے جامعۃ الکوثر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اللہ شیخ صاحب کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے، جن کی اتنی برکات ہیں۔ اچھی ٹیم کا مل جانا ایک نعمت ہے، جو شیخ صاحب کو آپ کی شکل میں میسر ہے۔

ظہرانے پر مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی اور سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کے درمیان ترجمہ قرآن، تفسیر قرآن، شیعہ سنی مفاہمت کی صورتیں، دشمن کی طرف سے پھیلائی غلط فہمیاں اور جاہلوں کی تشریح مذہب پر گفتگو ہوئی۔ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی کے ترجمہ قرآن کو بہترین ترجمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اس سے استفادہ کرتا رہتا ہوں۔ مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی کی طرف سے سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کو تفسیر الکوثر کا ایک نسخہ  بطور تحفہ دیا گیا، جس پر ضیاء اللہ شاہ بخاری صاحب نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انداز فکر جامعۃ الکوثر کا علمی فورم ہے، جس پر پاکستان بھر سے بلا تفریق مسلک و مذہب اہل علم کو خطاب کی دعوت دی جاتی ہے۔ موضوعات کا تنوع اور جدید مسائل  پر گفتگو سے طلاب کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 789875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش