QR CodeQR Code

عمران خان کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

23 Apr 2019 08:07

ربہر معظم نے دوطرفہ تعلقات کی گہری تاریخی بنیادوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر پاک و ہند پر مسلمانوں کا دور حکومت اس خطے کی عزت اور عظمت کے عروج کا زمانہ تھا جبکہ اس علاقے پر برطانوی استعمار کی سب سے کاری ضرب وہاں موجود نمایاں اسلامی تہذیب و تمدن کی نابودی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے سوموار کے روز وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے ہمراہ ایران کے سرکاری دورے پر آئے اعلٰی سطحی وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی اور پاکستانی عوام کے درمیان تعلقات کو انتہائی گہرا اور قلبی تعلق قرار دیتے ہوئے اس بات پر تاکید کی کہ دشمنوں کی آرزوؤں کے برعکس دونوں ممالک کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مستحکم اور مضبوط بنانا چاہیئے۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی گہری تاریخی بنیادوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر پاک و ہند پر مسلمانوں کا دور حکومت اس خطے کی عزت اور عظمت کے عروج کا زمانہ تھا جبکہ اس علاقے پر برطانوی استعمار کی سب سے کاری ضرب وہاں موجود نمایاں اسلامی تہذیب و تمدن کی نابودی تھی۔


خبر کا کوڈ: 790095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/790095/1/عمران-خان-کی-رہبر-انقلاب-اسلامی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org