QR CodeQR Code

لاہور، جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کی تقریب حلف برداری

25 Apr 2019 21:24

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شوریٰ اراکین ہی مرکزی کمیٹیوں کے صدور کا تقرر بھی کریں گے۔ اجلاس کے آئندہ نشستوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور ہوگا اور جماعت اسلامی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے تین روزہ اجلاس کا پہلا دن، اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوری کا اجلاس سینیٹر سراج الحق کی صدارت میں منصورہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس تین دن جاری رہے گا۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان شوریٰ نے حلف اٹھایا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل، نائب امراء اور ڈپٹی سیکرٹری جنرلز کا تقرر کیلئے امیر جماعت نے شوریٰ ارکان سے مشاورت کی۔


خبر کا کوڈ: 790717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/790717/1/لاہور-جماعت-اسلامی-کی-مجلس-شوری-تقریب-حلف-برداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org