QR CodeQR Code

سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کا دورہ پاکستان

26 Apr 2019 12:43

وفد کے سربراہ نے اپنے دورہ پاکستان کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ وفد نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر دلاور خان اور سینیٹ سیکرٹریٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے۔ سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی سربراہی میں وفد واپس سعودی عرب روانہ ہو گیا۔ وفد کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر  الوداع کیا۔ اس موقع پر سینیٹر مہمان داری سینیٹر دلاور خان اور سینیٹ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔ سعودی وفد نے پاکستان کے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ وفد کے سربراہ نے اپنے دورہ پاکستان کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ وفد نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر دلاور خان اور سینیٹ سیکرٹریٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 790760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/790760/1/سعودی-شوری-کونسل-کے-وفد-کا-دورہ-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org