QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تحت جشن معصومین (ع)

28 Apr 2019 03:21

کراچی میں منعقدہ جشن معصومین (ع) کے شرکاء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ کراچی میں بے گناہ ملت جعفریہ کے عمائدین کے خلاف ریاستی اداروں کا کریک ڈاون لمحہ فکریہ ہے، دہشت گرد اور ملت جعفریہ کے قاتل آزاد ہیں، محب وطن پاکستان کے عمائدین کو کوئٹہ، ڈی آئی خان، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہے اور ہمارے ہی افراد کو جبری گرفتار کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے تحت شعبان المعظم کے مہینے میں ایام ولادت معصومین (ع) کی مناسبت سے جشن معصومین علیہ السلام کی محفل میلاد و دعائے توسل کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ کراچی پر کیا گیا۔ جس میں مذہبی سیاسی سماجی شخصیات، اسکاؤٹس، منقبت و نعت خواں اور مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مولانا نعیم الحسن نے دعا توسل کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ بعدازاں جشن معصومین (ع) سے علمائے کرام، منقبت و نعت خواں حضرات سید ناصر آغا، اسد جعفری، ماسٹر غلام عباس، شیراز الحسن، ثاقب رضا ثاقب، آغا ذیشان، نقی لاہوتی، حسن صغیر عابدی، زوہیب حسن، قائم بھوجانی، محمد مہدی، سید میثم زیدی، سید شبیر شاہ حسینی، حافظ حامد رضا، شکیل احمد نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء سے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ سجاد شبیر رضوی، مولانا نعیم  الحسن، مولانا منظرالحق تھانوی اور علامہ مبشر حسن نے آئمہ معصومین (ع) کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کراچی میں بے گناہ ملت جعفریہ کے عمائدین کے خلاف ریاستی اداروں کا کریک ڈاون لمحہ فکریہ ہے، دہشت گرد اور ملت جعفریہ کے قاتل آزاد ہیں، محب وطن پاکستان کے عمائدین کو کوئٹہ، ڈی آئی خان، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہے اور ہمارے ہی افراد کو جبری گرفتار کیا جا رہا ہے۔ آخر میں شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 791046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/791046/1/ایم-ڈبلیو-سندھ-کے-تحت-جشن-معصومین-ع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org