QR CodeQR Code

پشاور، قومی علماء مشائخ کونسل

28 Apr 2019 13:19

پشاور میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے قومی علماء مشائخ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات علماء کا کام ہے، وزیراعظم نے اسلامی فلاحی ریاست کی بات کی، پاکستان کو آزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات علماء کا کام ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے قومی علماء مشائخ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان قومی علماء کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کی بندش سے متعلق محض پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مدارس کو بند کرنے کے کسی بھی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔ نورالحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات علماء کا کام ہے، وزیراعظم نے اسلامی فلاحی ریاست کی بات کی، پاکستان کو آزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے۔ یاد رہے کہ یکم فروری کو وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا مطلب لوگوں کو خوشحالی دینا ہے، ریاست مدینہ کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کو مفت حج کراؤں، میں حج پر ضرور جاؤں گا اور انشاءاللہ اپنے خرچے پر جاؤں گا۔ نورالحق قادری کا کابینہ سے ناراضی کا تاثر غلط قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کابینہ کا حصہ ہوں میں کیسے ناراض ہوں گا، ایک فون کال کیلئے کابینہ کے اجلاس سے باہر گیا تھا، جسے ناراضگی ظاہر کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 791116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/791116/1/پشاور-قومی-علماء-مشائخ-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org