QR CodeQR Code

پاراچنار، بادشاہ انور غگ کمیٹی کی احتجاجی ریلی

28 Apr 2019 21:03

جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالوں سے کلایہ میں بادشاہ سید میر انور شاہ کا مزار بند پڑا ہے، جوکہ انکے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زیارت کو فوری طور تعمیر کرکے عقیدتمندوں کے لئے کھول دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کلایہ میں موجود سید میر انور میاں کے مزار کی سالوں سے بندش کے خلاف پاراچنار میں بادشاہ انور غگ کمیٹی کے زیراہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں انکے مریدوں نے شرکت کی۔ ریلی پاراچنار شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ جلسے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالوں سے کلایہ میں سید میر انور شاہ میاں کا مزار بند پڑا ہے، جوکہ سراسر ظلم ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزار کو فوری طور تعمیر کرکے عقیدت مندوں کے لئے کھول دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 791152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/791152/1/پاراچنار-بادشاہ-انور-غگ-کمیٹی-کی-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org