QR CodeQR Code

ملتان میں ''وحدت اسلامی کانفرنس'' کا انعقاد

28 Apr 2019 20:48

ملتان میں وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تسلسل کے ساتھ ہمارے جوانوں کو غائب کیا جا رہا ہے، آج قوم کی مائیں بہنیں، بیٹیاں کراچی میں سڑکوں پر ہیں، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شیعہ سنی پاکستان کے باوفا بیٹے ہیں، جو کبھی بھی ملک سے غداری اور بیوفائی نہیں کریں گے، پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے شیعہ سنی اتحاد اشد ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ''وحدت اسلامی کانفرنس'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر مذہبی صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، مشیر وزیراعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، علامہ سید اقتدار حسین نقوی، سید اسد عباس نقوی، علامہ عبدالحق مجاہد، علامہ قاضی نادر حسین علوی، شفقت حسنین بھٹہ، خواجہ مدثر محمود، مہر مظہر جاوید سیال، رانا فراز نون، سلیم عباس صدیقی اور رائو عارف رضوی نے خطاب کیا جبکہ علامہ غلام مصطفیٰ انصاری،  مخدوم حسن رضا مشہدی، علامہ ظفر حسین حقانی، مولانا طاہر عباس نقوی، مولانا سلطان نقوی، ثقلین نقوی، مہر سخاوت علی، پیر منظور حسین قادری، کاشف رضا زیدی، مولانا عسکری الہدایت، مولانا تقی دانش، قاری محمد افضل، مظہر عباس کات اور دیگر رہنما موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 791162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/791162/1/ملتان-میں-وحدت-اسلامی-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org